مسلح افراد کا ایک گروہ گاڑیوں پر مسلح ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے روانہ ہو گیا
سانگھڑ سانگھڑ(رپورٹ:اشفاق سلہری)
کھپرو میں سابق صوبائی وزیر سندھ حسن علی ہنگورجو کو ان کے بنگلے سے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اپنے ساتھ لے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد علاقائی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر نے کچھ وقت قبل اپنا ایک باغ ٹھیکے پر دیا تھا، تاہم بعد میں وہ معاملے سے انکاری ہو گئے اور متعلقہ رقم بھی ادا نہیں کی گئی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رقم کی وصولی سے جڑے لین دین کے اسی تنازع کے باعث ٹھیکیدار یا اس کے افراد انہیں اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع پھیلتے ہی بڑی تعداد میں مقامی افراد اور ان کے حمایتی سابق صوبائی وزیر کے بنگلے پر جمع ہو گئے، جبکہ مسلح افراد کا ایک گروہ گاڑیوں اور مسلح ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے روانہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تاحال واقعے کی باقاعدہ اطلاع پولیس کو فراہم نہیں کی گئی ہے۔


