میاں چنوں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
میاں چنوں کے نواحی گاؤں 125 پندرہ ایل جھنڈے والی میں میلاد کی تیاری کے دوران مبینہ طور پر تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا، جہاں نجی سکول کے عملے کی جانب سے سکول کے سامنے سڑک پر میلاد کے لیے ٹینٹ لگائے گئے، تاہم محلے کے ایک بااثر شخص نے مبینہ طور پر سکول ٹیچرز کو گالیاں دیں اور ٹینٹ اکھاڑ دیے، واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
وی او: میاں چنوں کے نواحی گاؤں 125 پندرہ ایل جھنڈے والی میں نجی سکول انتظامیہ کی جانب سے میلاد کی محفل کے انتظامات کیے جا رہے تھے۔
سکول کے سامنے سڑک پر میلاد کے لیے ٹینٹ لگائے گئے تو مبینہ طور پر محلے کا ایک بااثر شخص موقع پر پہنچ گیا۔
الزام ہے کہ مذکورہ شخص نے سکول ٹیچرز سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی، جبکہ بعد ازاں ٹینٹ بھی اکھاڑ دیے گئے۔
واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد اہل علاقہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
متاثرہ سکول عملے نے واقعے کا نوٹس لینے اور ذمہ دار شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


