مختلف ائیرپورٹس سے بیرون ملک جانے والی 60 سے زائد پروازیں منسوخ
لاہور: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث ملک بھر میں فضائی
آپریشن شدید متاثر ہوگیا ہے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت مختلف ائیرپورٹس سے بیرون ملک جانے والی 60 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور ایئرپورٹ سے جدہ، ریاض، عرب امارات سمیت دیگر ممالک جانے والی 15 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
لاہور ایئرپورٹ سے جدہ، ریاض، عرب امارات سمیت دیگر ممالک جانے والی 15 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
لاہور سمیت ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز کو فلائٹ شیڈول میں بار بار تبدیلیوں کا سامنا ہے جس کے باعث مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

