پری میڈیکل گروپ کے 28,755 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، مجموعی طور پر 87.39 فیصد امیدوار کامیاب قرار
نوابشاہ (بیورو رپورٹ نفیس آرائیں)
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہید بینظیرآباد کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026ء کے پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نتائج کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شاہ محمد فاروق راشدی کی منظوری سے جاری کیے گئے۔
پری میڈیکل گروپ کے امتحان میں مجموعی طور پر 28,799 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے 28,755 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر 87.39 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے۔اسی طرح پری انجینئرنگ گروپ میں 10,567 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے 10,370 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے اور مجموعی طور پر 84.37 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے۔


