Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

      آئی فون 17 کی قیمتوں میں تاریخی کمی، سستے داموں خریدنے کا سنہری موقع

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

       ممتا پروگرام سے متعلق ضلعی رابطہ کمیٹی کا تعارفی اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ممتا پروگرام کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی متعلقہ افسران کو ہدایت

    نواب شاہ (بیورو رپورٹ نفیس آرائیں)

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد صدام حسین میمن کی زیر صدارت ممتا پروگرام سے متعلق ضلعی رابطہ کمیٹی کا تعارفی اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس شہید بینظیرآباد کے دربار ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں (SSPDSS) کے تحت ممتا پروگرام پر عملدرآمد، متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور پروگرام سے وابستہ امور کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی شہید بینظیرآباد کے ہیڈ ہمایوں شیخ نے پروگرام کے مقاصد، مستحق افراد تک سماجی تحفظ کی سہولیات کی فراہمی اور Multidimensional Poverty Index (MPI) کے ذریعے مستحق خاندانوں کی نشاندہی سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں ممتا پروگرام کے تحت ضلع کے 57 صحت مراکز میں صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 16 ہزار 917 خواتین کی رجسٹریشن کی گئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ممتا پروگرام کے تحت رجسٹرڈ حاملہ خواتین کو بچوں کی پیدائش سے لیکر بچوں کو تمام 10 ٹیکوں تک 3 سال میں 41 ہزار روپے امدادی رقم فراہم کی جائے گی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صدام حسین میمن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ممتا پروگرام کے مؤثر اور شفاف نفاذ کے لیے باہمی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنایا جائے اور مستحق افراد کو سہولیات کی فراہمی میں درپیش رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممتا پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کو رقم میرٹ کی بنیاد پر بغیر کسی کٹوتی کی دی جائے کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو کمیونٹی آگاہی سیشن منعقد کرانے کی بھی ہدایت دی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین ڈومکی، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی ذاکر حسین سموں، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا اسداللہ، سرسوں کے ہیڈ کامران کیریو کے علاؤہ لوکل گورنمنٹ، پاپولیشن صحت اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    Related Posts

    بارش کے باعث ندی اور برساتی نالوں میں طغیانی،  سیلاب کے باعث 14 اضلاع کے 40 لاکھ سے زائد افراد متاثر

    ضلع نوشہرو فیروز کے 2 ہزار سے زائد فریم ایپ سسٹم میں حاضر اساتذہ اور عملے کو غیر حاضر ظاہر کر دیا گیا

    تحریکِ اِنصاف کے ٹِکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 208 رانا محمد یوسف خاں گرفتار 

    مقبول خبریں

    بارش کے باعث ندی اور برساتی نالوں میں طغیانی،  سیلاب کے باعث 14 اضلاع کے 40 لاکھ سے زائد افراد متاثر

    شہید بینظیرآباد بورڈ نے انٹرمیڈیٹ 2026ء کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیئے

    جان و مال کو خطرات، خاتون کا اعلیٰ حکام سے تحفظ اور دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    قتل کے تین ملزموں کوسزائے موت،پانچ کو عمرقیدوجرمانہ

    ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹر کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا

    بلاگ

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.