Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

      آئی فون 17 کی قیمتوں میں تاریخی کمی، سستے داموں خریدنے کا سنہری موقع

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

      زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سہارنپور مسجد انہدام معاملہ پہنچا الہ آباد ہائی کورٹ، مسجد کمیٹی نے دائر کی عرضی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سہارنپور کلکٹریٹ کی مسجد کے انہدام کے خلاف مسجد کمیٹی نے الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ کمیٹی نے بغیر نوٹس کارروائی اور 1991 کے عبادت گاہ قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے

    سہارنپور: اتر پردیش کے سہارنپور میں کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد کے انہدام کا معاملہ اب الہ آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ مسجد کمیٹی کی جانب سے اس کارروائی کے خلاف عدالت میں عرضی دائر کی گئی ہے، جس میں ضلع انتظامیہ پر قانونی طریقہ کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد منہدم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    مسجد کمیٹی کے متولی محمد تنویر کی جانب سے دائر کی گئی عرضی میں ضلع انتظامیہ، اتر پردیش حکومت اور اتر پردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔ عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد کو منہدم کرنے سے قبل قانونی نوٹس اور انہدام کا مناسب حکم جاری کرنے سمیت ضروری قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

    مسجد کمیٹی نے اس کارروائی کو عبادت گاہوں سے متعلق قانونی تحفظات کے بھی خلاف قرار دیا ہے۔ عرضی میں عبادت گاہوں سے متعلق قانون، 1991 (پلیسز آف ورشپ ایکٹ، 1991) کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس عرضی پر آئندہ ہفتے الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت متوقع ہے۔

    خیال رہے کہ سہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد کو انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے ہفتہ، 5 ستمبر کی علی الصبح منہدم کر دیا تھا۔ مسجد کے انہدام کے بعد سیاسی اور سماجی سطح پر بھی معاملہ بحث کا موضوع بن گیا۔ سہارنپور کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود سمیت مسجد فریق سے وابستہ افراد نے کارروائی کو یکطرفہ اور من مانی قرار دیا تھا۔

    مسجد کے انہدام کے بعد سہارنپور جانے کی کوشش کرنے والے سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے بعض رہنماؤں کو پولیس نے نظر بند یا حراست میں لے لیا تھا۔ عمران مسعود نے اس معاملے کو سپریم کورٹ تک لے جانے کی بات کہی تھی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ مسجد کی زمین کی ملکیت کا حق اب بھی مسجد کمیٹی کے پاس ہے۔

    مسجد کی قانونی حیثیت سے متعلق مقدمہ مجسٹریٹ کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے پیش کیے گئے دستاویزات کی بنیاد پر مسجد کی قانونی حیثیت سے متعلق دعویٰ مسترد کرتے ہوئے اسے منہدم کرنے اور 6 کروڑ روپے سے زائد کی تلافی کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    مسجد کمیٹی نے اس فیصلے کے خلاف ضلعی عدالت سے رجوع کیا، تاہم وہاں بھی اس کی درخواست شواہد اور دستاویزات کی بنیاد پر مسترد کر دی گئی۔ اس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مسجد کو منہدم کر دیا۔ اب مسجد کمیٹی نے انہدام کی کارروائی کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ عدالت میں ہونے والی آئندہ سماعت سے یہ واضح ہوگا کہ مسجد کمیٹی کے قانونی اعتراضات پر عدالت کیا موقف اختیار کرتی ہے۔

    Related Posts

    امریکہ میں ملا یکطرفہ طلاق کا فیصلہ ہندوستان میں قابلِ قبول نہیں، دہلی کی عدالت کا اہم فیصلہ

    دوست کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش نالے میں پھینکنے والا اشتہاری  چار سال بعد گرفتار

    منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    مقبول خبریں

    امریکہ میں ملا یکطرفہ طلاق کا فیصلہ ہندوستان میں قابلِ قبول نہیں، دہلی کی عدالت کا اہم فیصلہ

    دوست کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش نالے میں پھینکنے والا اشتہاری  چار سال بعد گرفتار

    سہارنپور مسجد انہدام معاملہ پہنچا الہ آباد ہائی کورٹ، مسجد کمیٹی نے دائر کی عرضی

    منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    پیاز کی قیمت میں نمایاں اضافہ  ،200 روپے تک پہنچ گئی

    بلاگ

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.