سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو۔
پولیس نے دوست کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش نالے میں پھینکنے والے اشتہاری قرار دئیے جانے والے قاتل کو چار سال بعد گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ حاجی پورہ پولیس کے علاقہ میں ایک شخص محمد افضل نے چار سال قبل اپنے دوست شان کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا اور اس کی لاش علاقہ بوگڑھا کے قریب نالے میں پھینک دی تھی اور محمد افضل خود فرار ہو گیا تھا جبکہ پولیس نے محمد افضل کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔پولیس نے مخبری ہونے کی بناء پر قاتل محمد افضل کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

