(فرحان بلال سے)
چنیوٹ: غلام حسن عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن مرتضیٰ نے الیکشن ہارنے کے باوجود اپنی انسان دوستی اور عوامی خدمت سے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ 8 کنال ذاتی زمین 26 بے گھر خاندانوں کے لیے عطیہ کرنا ایک انتہائی قابلِ تحسین اور مثالی اقدام ہےغلام حسن عباسی کا کہنا تھا کہ سید حسن مرتضیٰ نے ثابت کر دیا ہے کہ اصل کامیابی عوام کی خدمت اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زمین سے بے گھر خاندانوں کو چھت فراہم کرنا صرف ایک عطیہ نہیں بلکہ انسانیت کی عظیم خدمت ہے، جس پر وہ سید حسن مرتضیٰ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کا یہ اقدام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

