Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 17 کی قیمتوں میں تاریخی کمی، سستے داموں خریدنے کا سنہری موقع

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

      زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شاہوالا جنوبی میں آٹھواں سالانہ آل پاکستان محفلِ مشاعرہ 2 اکتوبر کو ہوگا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    شاہوالا جنوبی: راجہ نورالہی عاطف

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی کے زیرِ اہتمام آٹھواں سالانہ آل پاکستان پنجابی، سرائیکی اور اردو محفلِ مشاعرہ 2 اکتوبر بروز جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات 8 بجے شاہوالا جنوبی میں منعقد ہوگا۔ یہ بات مشاعرہ کے منتظمِ اعلیٰ ملک سلیم سعد واگھرہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
    انہوں نے کہا کہ اس شاندار ادبی و ثقافتی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے معروف شعرائے کرام، ادبی شخصیات اور اہلِ ذوق بھرپور شرکت کریں گے۔ مشاعرہ کے چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیویٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
    ملک سلیم سعد واگھرہ نے بتایا کہ محفلِ مشاعرہ میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد نامور شعراء اپنے اپنے کلام پیش کریں گے اور اپنی خوبصورت شاعری کے ذریعے شرکائے محفل کو محظوظ کریں گے۔ پنجابی، سرائیکی اور اردو زبانوں کے حسین امتزاج سے سجی یہ ادبی شام شعر و سخن سے وابستہ افراد کے لیے خصوصی کشش کا باعث ہوگی۔
    انہوں نے کہا کہ شاہوالا جنوبی میں منعقد ہونے والی اس سالانہ محفلِ مشاعرہ نے گزشتہ برسوں کے دوران ادبی حلقوں میں اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔ ملک بھر سے شعراء اور ادبی شخصیات کی شرکت کے باعث اس بار بھی ادبی حلقوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے، جبکہ شاعری سے محبت رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
    منتظمِ اعلیٰ نے کہا کہ ادب، شاعری اور مثبت فکری سرگرمیوں کا فروغ معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ ایسی محافل نہ صرف شعر و ادب کی ترویج کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ نئی نسل کو اپنی زبان، ثقافت اور ادبی روایات سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ محفلِ مشاعرہ میں شعراء کے کلام کے ذریعے محبت، امن، بھائی چارے اور مثبت سوچ کے پیغام کو اجاگر کیا جائے گا۔
    انہوں نے اہلِ ادب، شعر و شاعری سے دلچسپی رکھنے والے افراد اور تمام اہلِ ذوق کو اس خوبصورت ادبی محفل میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ شاہوالا جنوبی کی یہ بزمِ سخن شعر و ادب کے فروغ اور اہلِ ذوق کے لیے ایک یادگار شام ثابت ہوگی۔

    Related Posts

    واپڈا بلوں میں کٹوتی اور بل بھرنے کے نام پر مبینہ فراڈ، شہریوں سے رقم وصول کرنے کا الزام

    مسلح افراد کا ہسپتال کے اسٹاف پر  حملہ چار زخمی

    کوئٹہ صوبے کا چہرہ، شہر کی ترقی اور خوبصورتی بلوچستان کی شناخت سے جڑی ہوئی ہے،سرفراز بگٹی

    مقبول خبریں

    مسلح افراد کا ہسپتال کے اسٹاف پر  حملہ چار زخمی

    کوئٹہ صوبے کا چہرہ، شہر کی ترقی اور خوبصورتی بلوچستان کی شناخت سے جڑی ہوئی ہے،سرفراز بگٹی

    اساتذہ و ماتحت عملہ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے لگا

    تیز رفتاری کے دوران حادثہ میں کار ڈرائیور اور سوار زخمی

    ”کرپشن، نچلی سطح پر خاتمہ؟ ٹریننگ سنٹر طرز تمام شعبوں کا آڈٹ کون کرائے گا؟ ہر دل کی آواز“

    بلاگ

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.