میاں چنوں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
ستھرا پنجاب کے ایک ملازم کو دورانِ ڈیوٹی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ واقعے کا نوٹس ڈی پی او خانیوال نے بھی لیا، مگر تاحال نہ ایف آئی آر درج ہوئی اور نہ ہی مبینہ ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ صحافی طارق خان آفریدی کاکہناتھاکہ
اگر ایسے واقعات کو صرف نوٹس لینے تک محدود کر کے دبا دیا جائے تو غریب اور محنت کش لوگ اسی طرح زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنتے رہیں گے۔
ہماری ڈی پی او خانیوال سے پُرزور درخواست ہے کہ معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کروا کر قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے اور ذمہ دار شخص کو گرفتار کرکے متاثرہ ملازم کو انصاف فراہم کیا جائے۔
غریب اور محنت کش کی عزت و جان کا تحفظ بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔


