ایران: امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امریکا ایران کشیدگی کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی سپلائی اور اس سے متعلق معاملات پر پیدا ہونے والے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوگیا۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی 92 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہوگئی۔
دوسری جانب اماراتی خام تیل مربان کی قیمت بھی 106 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہے۔
دوسری جانب گولڈمین سیکس نے دسمبر 2026 کے لیے برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں کی پیش گوئی 5،5 ڈالر بڑھا کر بالترتیب 85 اور 80 ڈالر فی بیرل کردی ہے۔
امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

