مورو (رپورٹ: محمد اسلم مغل)
یونین کونسل گچیرو پرانا کی جانب سے سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد پاس کی گئی۔ یونین کونسل گچیرو پرانا کے چیئرمین محمد اکرم بگھیو صابری کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ جس میں کونسلروں اور گاؤں والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں قرارداد پاس کی گئی کہ سندھ ہماری ماں ہے۔ سندھ کی وحدت کے خلاف کوئی بھی بات برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی بھی صورت میں سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔اس موقع پر یونین کونسل گچیرو پرانا کے چیئرمین محمد اکرم بگھیو صابری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے وارث موجود ہیں۔ سندھ ہزاروں سالوں سے قائم و دائم ہے۔ کبھی بھی سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ جو سندھ کی تقسیم کی بات کرتے ہیں انہیں خبردار کرتے ہیں کہ وہ سندھ کی وحدت سے ہاتھ روک لیں۔ جو کل یہاں مہاجر ہو کر آئے، سندھ نے ان کی مہمان نوازی کی۔ انہیں یہاں جگہیں دیں۔ یہ لوگ سندھ تقسیم کے ناپاک ارادے رکھتے ہیں لیکن ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان سندھ دشمن لوگوں کو یہاں سے جانا پڑے گا۔

