عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
یومِ دفاعِ پاکستان کی پروقار تقریب 56 برگیڈ چھوڑ کینٹ میں منعقد ہوئی
جس میں پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء، غازیوں اور افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی پرچم کشائی کی گئی۔ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع عمرکوٹ سے وابستہ ریٹائرڈ غازیوں نے تقریب میں جذبۂ حب الوطنی، نظم و ضبط اور فوجی روایات کو برقرار رکھا
اور ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔تقریب میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی ضلع عمرکوٹ کے معزز عہدیداران ممبرانِ اور سیول سوسائیٹی بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں:-کمانڈر 56 برگیڈ چھوڑ کینٹ
میونسپل کمیٹی چیئرمین خالد سراج سومرو ایس ایس پی سائی عزیز ٹالپور نے شرکت کی۔تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدائے وطن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قومی سلامتی اور ملکی دفاع کے لیے افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور سابق فوجیوں، غازیوں اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ھمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آخر میں محبت آور بہائیچارے کو برقرار رکھتے ہوئے ایک شیلڈ سے نوازا گیاپاکستان زندابادپاک فوج زندابادپاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی زنداباد


