مری (بیورو رپورٹ)
مری میں یوم دفاع کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیلئے جانے کے سلسلے میں ڈاکخانہ چوک سے ایک زبر دست ریلی نکالی گئی جو پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعروں کی گی گونج میں ڈاکخانہ چوک سے مال روڈ پر چنار چوک تک پہنچی ۔ایسے میں جلوس جو ایمرجنسی سروسزریسکیو 1122کے سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپر اور ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر نکالا گیا اس میں مختلف اداروں کے سرباہوں اور اراکین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکائ کا جلوش اور ولولہ دیدنی تھا ۔ یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائ اور غازیوں کو زبردست انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی مری ،ڈی پی او مری نے اپنے پیغام میں کہا گیا کہ شہدائِ پاکستان قوم کے حقیقی ہیروز ہیں،جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ ان کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں اور پوری قوم اپنے بہادر شہدائ اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔آج کا دن ہمیں یہ عہد یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ ا س موقع پر ریسکیو 1122 کا عملہ ضلع بھر میں ہائی الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دےتا رہا ۔


