دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی خصوصی ہدایت پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تھانہ پاتراک میں علاقہ مشران کے ساتھ اہم امن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ پاتراک اعجاز خان اور علاقہ کے معزز مشران نے شرکت کی۔ اس موقع پر امن و امان کی صورتحال، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور موجودہ سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ پاتراک نے پولیس کی جانب سے کیے جانے والے سیکیورٹی اقدامات سے مشران کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے پولیس اور عوام کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
علاقہ مشران نے پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے پولیس و سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔



