Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کمشنر   نے ڈپٹی کمشنر   کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)

     

    کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نورپور شازیہ رحمان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور سرجن ڈاکٹر امیر عمر، ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور دیگر متعلقہ اہلکار بھی موجود تھے۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن کو ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات، طبی سہولیات اور دیگر علاج معالجے کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے ہسپتال کے ایمرجنسی، میل و فی میل وارڈز، گائنی وارڈ، فارمیسی، ریسپشن کاؤنٹر، لیبارٹری سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور طبی عملے کو مریضوں کی دیکھ بھال میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے۔ ہسپتال آنے والے مریضوں کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور میں صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ہسپتال کے انتظامی امور میں بھی مزید بہتری یقینی بنائی جائے۔ بعد ازاں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آفس نورپور تھل کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نورپور شازیہ رحمان نے کمشنر سرگودھا ڈویژن کو تحصیل نورپور تھل کے انتظامی امور، جاری ترقیاتی و دیگر سرکاری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو سرکاری خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے اور حکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    Related Posts

    پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم پر فائر ایکسٹنگوئشر کے حوالے سے ورکشاپ

    بشریٰ عزیزڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی سرکل سیالکوٹ تعینات

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    مقبول خبریں

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    ایران کے بحرین ،کویت اور امارات میں قائم امریکی اڈوں پر میزائل ڈرون حملے، فوجی تنصیبات، طیارے تباہ

    ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

    پاکستان کی بیٹیوں کی عزت کا سوال ہے ، خاموش نہیں رہوں گی، مومنہ اقبال

    پنجاب میں کرپشن کے خلاف تاریخی مہم: وزیراعلیٰ کا خفیہ سیل قائم، رنگے ہاتھوں گرفتاریاں ،ہیلپ لائن "1350” کا اجرا،

    بلاگ

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.