خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن سرگودھا فرخ سہیل سندھو اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب حیدر علی ٹیپو کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم پر فائر ایکسٹنگوئشر کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریسکیو 1122 کے افسران نے پٹرولنگ پولیس کے افسران و جوانوں کو فائر ایکسٹنگوئشر کے درست اور مؤثر استعمال کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی۔ ورکشاپ کے دوران آگ لگنے کی صورت میں فوری ردِعمل، حفاظتی تدابیر اور آگ بجھانے والے آلات کے محفوظ استعمال سے متعلق آگاہی دی گئی۔


