کراچی :عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرت کو سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 112 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4427 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 11200 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9602 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 11300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 185 روپے کے اضافے سے 7044 روپے ہوگئی۔

