لاہور:لاہور میں جماعت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کوشش کو تاجر برادری نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، دکانیں زبردستی بند کرانے کی کوششوں پر تاجر برادری نے فوری طور پر پنجاب حکومت سے رابطہ کیا، جس پر انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی زبردستی کاروباری مراکز بند کروانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور شہر بھر میں کاروبار معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بھی بے نقاب ہو گیا ہے جہاں ایک طرف دھرنا دیا جا رہا ہے تو دوسری طرف بیک ڈور رابطوں کے ذریعے دھرنا ختم کرانے کے لیے حکومتی سطح پر وفود بھیجنے کی اپیلیں بھی کی جا رہی ہیں۔ پنجاب حکومت نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
لاہور میں جماعت اسلامی کی ہڑتال ناکام: زبردستی دکانیں بند نہیں کرانے دیں گے، حکومتی ذرائع

