Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دیر بالا کے نہاگدرہ سے تعلق رکھنے والا رضا اللہ مشوانی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل، انگلینڈ پہنچ گئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دیر بالا کا پہلا کھلاڑی جو قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بن گیا، گھر اور علاقے میں خوشی کا سماں، کرکٹ شائقین کی جانب سے مبارکباد

    دیر بالا (بیورو چیف ریاض ابوالخیل کی رپورٹ)

    ضلع دیر بالا کے جنت نظیر علاقے نہاگدرہ سے تعلق رکھنے والے جوان سال کرکٹر رضا اللہ مشوانی نے قومی سطح پر ضلع کا نام روشن کرنے کی جانب اہم قدم اٹھا لیا۔ رضا اللہ مشوانی کو قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور وہ ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔
    رضا اللہ مشوانی کی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کی خبر سامنے آتے ہی ان کے آبائی علاقے نہاگدرہ سمیت ضلع دیر بالا بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے گھر میں جشن کا سماں ہے، جبکہ اہل خانہ، دوست احباب، کرکٹ کے کھلاڑیوں اور شائقین نے رضا اللہ مشوانی کو قومی ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
    رضا اللہ مشوانی کی کامیابی اس لحاظ سے بھی اہم قرار دی جا رہی ہے کہ وہ ضلع دیر بالا سے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ تک پہنچنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اپنی کرکٹ کا سفر کسی بڑے اور جدید اسٹیڈیم سے نہیں بلکہ اپنے علاقے کے نسبتاً چھوٹے گراونڈ سے شروع کیا، جہاں وہ مقامی سطح پر کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے رہے۔
    نہاگدرہ اور گردونواح کے نوجوانوں میں کرکٹ کا شوق پہلے ہی نمایاں ہے، تاہم وسائل اور جدید سہولیات کی کمی کے باعث یہاں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رضا اللہ مشوانی کی کامیابی نے ثابت کیا ہے کہ اگر عزم، محنت اور صلاحیت موجود ہو تو دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے نوجوان بھی قومی سطح پر اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔
    مقامی کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ رضا اللہ مشوانی کی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے دیر بالا کے لیے اعزاز ہے۔ ان کی کامیابی علاقے کے دیگر نوجوانوں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ہے اور اس سے مقامی سطح پر کرکٹ کے فروغ کو مزید تقویت ملنے کی امید ہے۔
    اہل علاقہ نے حکومت، محکمہ کھیل اور کرکٹ سے متعلق اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ دیر بالا کے مختلف علاقوں میں موجود باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو مناسب سہولیات، معیاری گراونڈز، کوچنگ اور تربیتی مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ مزید رضا اللہ مشوانی سامنے آ سکیں۔
    کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ رضا اللہ مشوانی نے جس چھوٹے سے گراونڈ سے کرکٹ کا آغاز کیا، آج اسی علاقے کے لوگ انہیں انگلینڈ کی سرزمین پر قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنتے دیکھ کر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ نہاگدرہ، دیر بالا اور پورے خطے کے نوجوانوں کے لیے امید اور حوصلے کی ایک نئی کرن ہے۔
    رضا اللہ مشوانی کی قومی ٹیم میں شمولیت نے یہ پیغام بھی دیا ہے کہ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے، ضرورت صرف اسے تلاش کرنے، تربیت دینے اور مناسب مواقع فراہم کرنے کی ہے۔ اہل علاقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ رضا اللہ مشوانی مستقبل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی سے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

    Related Posts

    "اٹک پل پر اٹکے پہلوانوں کی واپسی، 240 پش اپس لگا کر آفتاب پھلرواں بازی لے گئے”

    دہلی میٹرو میں سیٹ کا تنازعہ: معمولی تکرار پر 48 سالہ شخص کی موت، سابق آئی اے ایس افسر اور وکیل بیٹا گرفتار

    بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی نئی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

    مقبول خبریں

    "اٹک پل پر اٹکے پہلوانوں کی واپسی، 240 پش اپس لگا کر آفتاب پھلرواں بازی لے گئے”

    دہلی میٹرو میں سیٹ کا تنازعہ: معمولی تکرار پر 48 سالہ شخص کی موت، سابق آئی اے ایس افسر اور وکیل بیٹا گرفتار

    بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی نئی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

    رات گئے کھانا کھانے سے جگر کے امراض کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے: طبی تحقیق

    ملتان: وہاڑی چوک کے قریب پلاسٹک کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، فائر فائٹنگ آپریشن جاری

    بلاگ

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.