نوشہرو فیروز: رپورٹ بیوروچیف
ہائی اسکول ابڑان کے استاد منٹھار تگڑ کی جانب سے ضیاء الحسن لنجار کے فوکل پرسن ایجوکیشن راشد مسعود عباسی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب اور پوزیشن ہولڈر طلبہ میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں ضلعی گسٹا صدر سعید احمد عباسی، ٹی ای او میل یونس ڈلو، محمد حسن مری، ٹی ای او فی میل غلام مصطفیٰ تگڑ، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول ابڑان، زین العابدین راجپر، ہیڈ ماسٹر پھل شہر اور حق نواز سولنگی، ہیڈ ماسٹر کوڑی جا بھاڻ سمیت دیگر اساتذہ اور معززین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منٹھار تگڑ نے کہا کہ ہم فوکل پرسن ایجوکیشن راشد مسعود عباسی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مصروفیت اور طبیعت ناساز ہونے کے باوجود ہمارے اسکول کو وقت دیا۔صدارتی خطاب کرتے ہوئے فوکل پرسن ایجوکیشن راشد مسعود عباسی نے کہا کہ آج ابڑان اسکول آکر انہیں بہت خوشی ہوئی۔ اسکول میں طلبہ کا ڈسپلن انتہائی بہتر نظر آیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں اساتذہ محنت اور لگن سے بچوں کی تعلیم و تربیت کر رہے ہیں۔جن طلبہ نے تلاوتِ کلام پاک مع ترجمہ اور نعت پیش کی، ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر بچے کو 5 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ بعد ازاں چھٹی جماعت سے میٹرک تک پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈز اور تحائف تقسیم کیے گئے۔ اختتام پر تمام مہمانوں کو سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کیے گئے، جبکہ راشد مسعود عباسی کو منٹھار تگڑ کی جانب سے بوسکی کا پٹکا پہنایا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔

