Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ”میں تے ہنڈا ای لے ساں۔۔۔” سی جی 125 کا نیا ماڈل لانچ، قیمت کیا ہوگی؟

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

      آرٹیمیس ٹو کے خلابازوں کیلئے امریکا کا سب سے بڑا اعزاز: صدر صدر ٹرمپ کا نئی خلائی اکیڈمی بنانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹائمز اسکوائر میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن سرعام ق ت ل، چاقو بردار خاتون پولیس فائرنگ سے ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک:امریکی شہر نیویارک کے انتہائی مصروف اور مشہور زمانہ تجارتی مرکز "ٹائمز اسکوائر” میں پیش آنے والے ایک خونی واقعے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاچینٹی (Erin Piacenti) چاقو کے حملے میں جاں بحق ہو گئی ہیں۔ اس لرزہ خیز واقعے نے امریکی مالیاتی اور سکیورٹی حلقوں میں شدید ہلچل مچا دی ہے۔
    بلومبرگ نیوز اور غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق، بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاچینٹی کو پیر کے روز ٹائمز اسکوائر میں ایک مسلح خاتون نے اچانک چاقو کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
    نیویارک سٹی کے میئر زُہران ممدانی نے واقعے کے فوری بعد ایک پریس بریفنگ میں انکشاف کیا کہ ایک خاتون، جو مبینہ طور پر متعدد چاقوؤں سے لیس تھی، نے ٹائمز اسکوائر میں بلااشتعال راہگیروں اور شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کیا۔
    نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کمشنر جیسیکا ٹش نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اہلکاروں نے مشتبہ خاتون کو قابو کرنے کے لیے پہلے ‘ٹیزر’ (Taser) کا استعمال کیا، لیکن اس کے باوجود جب وہ خاتون ہاتھ میں چاقو لہراتی ہوئی مسلسل پولیس اہلکاروں کی طرف بڑھتی رہی، تو مجبوران پولیس کو جوابی فائرنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں حملہ آور خاتون بھی ہلاک ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ مکمل طور پر اچانک اور بلااشتعال کیا گیا تھا۔
    اس اندوہناک واقعے پر بینک آف امریکا کی انتظامیہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ای میل کے ذریعے جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں کمپنی نے کہا:
    ’’ہم اپنی ساتھی کے اس المناک انتقال پر شدید صدمے اور گہرے دکھ میں ہیں۔ وہ ہماری ٹیم کی ایک نہایت قابل قدر اور محنتی رکن تھیں، اور بینک میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی کمی بہت محسوس ہوگی، اور اس مشکل گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ ہیں۔‘‘

    Related Posts

    امریکا ایران جنگی جھڑپوں کے بعد تیل کی عالمی قیمتیں بڑھ گئیں

    ایک عشرے بعد چینی صدر کادورہ مصر،ٹیکنالوجی اور دفاع میں تعاون،شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق

    چاغی اورپشین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد جہنم واصل

    مقبول خبریں

    امریکا ایران جنگی جھڑپوں کے بعد تیل کی عالمی قیمتیں بڑھ گئیں

    ٹائمز اسکوائر میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن سرعام ق ت ل، چاقو بردار خاتون پولیس فائرنگ سے ہلاک

    ایک عشرے بعد چینی صدر کادورہ مصر،ٹیکنالوجی اور دفاع میں تعاون،شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق

    چاغی اورپشین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد جہنم واصل

    ٹریفک وارڈن کی لاپرواہی نے نوجوان کی جان لے لی

    بلاگ

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.