Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ”میں تے ہنڈا ای لے ساں۔۔۔” سی جی 125 کا نیا ماڈل لانچ، قیمت کیا ہوگی؟

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

      آرٹیمیس ٹو کے خلابازوں کیلئے امریکا کا سب سے بڑا اعزاز: صدر صدر ٹرمپ کا نئی خلائی اکیڈمی بنانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چاغی اورپشین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد جہنم واصل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع چاغی اور ضلع پشین میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران اور کسٹمز کے ایک سرکاری اہلکار سمیت 6 بہادر اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسوز نے ضلع چاغی کے علاقے نوکچا اور ضلع پشین کے علاقے زیارت کراس میں پیش آنے والے متعدد واقعات پر دہشت گردوں کے خلاف مؤثر جوابی کارروائیاں کیں۔

    🚨#ISPR 21 Terrorists Eliminated
    Official Press Release

    On night of 31 August–1 September, during multiple incidents in Nokcha, Chagai District, and Ziarat Cross, Pishin District, Balochistan, Pakistan, twenty-one terrorists belonging to Indian-sponsored proxies of Fitna… pic.twitter.com/Nov9MBrtnh

    — Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) September 1, 2026


    آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست کو فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے این-40 کوئٹہ تفتان ہائی وے پر مسافروں کی پرامن آمدورفت میں خلل ڈالنے کے لیے بھتہ خوری کی غرض سے غیر قانونی ناکہ قائم کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مربوط حملے کے ذریعے کسٹمز ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جواب دیتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کرکے انہیں مزید جانی نقصان پہنچایا گیا۔
    ترجمان پاک فوج کے مطابق کسٹمز ہاؤس پر حملہ دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کا منہ بولتا ثبوت تھا، جس کا مقصد کسٹمز حکام کو قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنا اور علاقے میں جرائم پیشہ سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے 6 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں 2 افسران اور محکمہ کسٹمز کا ایک سرکاری اہلکار بھی شامل ہے۔
    ترجمان کا کہنا ہے کہ بہادر سپوتوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کیا، گرد و نواح کے علاقوں میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے اور مقامی آبادی سمیت اہم قومی شاہراہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف، صدرِ مملکت آصف زرداری اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں 21 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
    وزیراعظم نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 افسران اور کسٹمز کے ایک اہلکار سمیت 6 بہادر جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
    شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، شہدا نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطنِ عزیز کے دفاع کی عظیم مثال قائم کی، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
    وزیرداخلہ نے کارروائیوں کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کسٹمز افسران سمیت 6 بہادرسپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے جانیں قربان کرکے کسٹم ہاوس پر حملہ ناکام بنایا۔

    Related Posts

    ایک عشرے بعد چینی صدر کادورہ مصر،ٹیکنالوجی اور دفاع میں تعاون،شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق

    ٹریفک وارڈن کی لاپرواہی نے نوجوان کی جان لے لی

    چارہ کاٹنے والی مشین کی زد میں آکر شہری زخمی

    مقبول خبریں

    ایک عشرے بعد چینی صدر کادورہ مصر،ٹیکنالوجی اور دفاع میں تعاون،شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق

    چاغی اورپشین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد جہنم واصل

    ٹریفک وارڈن کی لاپرواہی نے نوجوان کی جان لے لی

    ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار یقینی بنائی جائے، عبدالصمد نظامانی

    محمکہ تحفظ ماحولیات کا انسپکٹر   رشوت لیتے  رنگے ہاتھوں گرفتار

    بلاگ

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.