بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی، کی زیرِ صدارت ایس پی آفس جھل مگسی میں گنداواہ کے مقامی صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او گنداواہ سرکل، انچارج پراسیکیوشن برانچ، او ایس آئی برانچ کے افسران و اہلکاروں سمیت مقامی صحافیوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع جھل مگسی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، عوام کے جان و مال کے تحفظ، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری، منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں اور جرائم کے مؤثر تدارک سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی اور ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او گنداواہ سرکل نے میڈیا نمائندگان کے ساتھ اہم پریس کانفرنس بھی کی۔ پولیس افسران نے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، منشیات کے خاتمے اور اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاری پولیس اقدامات سے صحافیوں کو آگاہ کیا۔
صحافیوں کی جانب سے امن و امان، جرائم، منشیات اور مطلوب و مفرور ملزمان سے متعلق مختلف سوالات اٹھائے گئے، جن کے پولیس افسران نے جوابات دیے۔
ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی نے مقامی میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور امن و امان سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھل مگسی پولیس اور میڈیا امن کے قیام، عوام کے تحفظ اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم شراکت دار ہیں۔
ایس پی نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع میں پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اور عوام کو محفوظ و پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر جھل مگسی پولیس اور مقامی میڈیا کے درمیان رابطہ، باہمی تعاون اور معلومات کے تبادلے کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، تاکہ ضلع کے عوام کے اجتماعی مفاد اور امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔۔




