لاہور:حافظ نعیم الرحمان نے پمزاسپتال میں نومولود بچوں کی اموات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پمز میں 14 نومولود جاں بحق ہوگئے، کرپٹ حکمران ہوں تو ملک میں سانحات ہوتے رہتے ہیں، آج پیپلز پارٹی اسلام آباد کے واقعے کی مذمت کر رہی ہے، لیکن یہ سب نورا کشتی کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف بات کرکے عوام کو بے وقوف بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی سانحے کے بعد صرف کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں لیکن نتائج صفر ہوتے ہیں۔
اگر پمز میں سیاست دانوں، طاقتور لوگوں کے بچے زیرِ علاج ہوتے تو حالات ایسے نہ ہوتے۔ حافظ نعیم الرحمن

