32 سالہ ’عام سی خاتون‘ مارگریٹا یوکرائن کی خفیہ ایجنسی کا اثاثہ نکلی ، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر
سیاستو پول / ماسکو:روس کے زیرِ قبضہ کریمیا کی بندرگاہ سیاستو پول کے ایک پُرسکون رہائشی چوک میں اس وقت قیامت خیز دھماکہ ہوا جب روسی بحیرہ اسود کے فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر رابرٹ شگیف بحری یونیفارم میں وہاں سے گزر رہے تھے۔ کوڑے دان میں چھپایا گیا 500 گرام ٹی این ٹی کے برابر بم اس وقت پھٹا جب وہ اس کے قریب سے گزرے، اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔



مارگریٹا کی گرفتاری کے بعد اس کے دوستوں اور جاننے والوں پر سکتہ طاری ہے۔ جو لوگ اسے برسوں سے جانتے تھے، ان کے لیے یہ یقین کرنا محال ہے کہ بظاہر صحت مند اسپورٹس کی شوقین، جانوروں کے حقوق اور مہم جوئی کی شوقین یہ عام سی خاتون اتنی بڑی کارروائی کا حصہ بن سکتی ہے۔


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، رواں سال کے آغاز سے ہی مارگریٹا کا رویہ تبدیل ہو چکا تھا۔ اس نے ایک برنرفون خرید رکھا تھا جس کے بارے میں وہ کہتی تھی کہ یہ کام کے لیے ہے، اور وہ اکثر ویڈیوز کی شوٹنگ کے بہانے کریمیا کے چکر لگاتی تھی۔
روس نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس قسم کے سویلینز اور عام شہریوں کو بڑی رقوم کا لالچ دے کر اپنی ہٹ لسٹ پر موجود عسکری شخصیات کے خلاف تخریبی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
اگرچہ یوکرین نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا، لیکن اس پراسرار اور سنسنی خیز واقعے نے ایک بار پھر جنگ کی اندھیری دنیا کے رازوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

