Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

      مستقبل کی جنگ کا نقشہ بدل گیا: امریکی فوج کا ہر سپاہی ڈیجیٹل ،جنگلوں میں جنگی مشقیں

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا، لیکن ایران دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا‘، ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا بیان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران: ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے، کیونکہ ان کے بقول ایران اس وقت امریکہ کے مقابلے میں مضبوط پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا کہ جنگ کے خاتمے کی بات کو کسی بھی طرح جارحیت کے سامنے ایران کے سرنڈر کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

    بی بی سی فارسی کے مطابق مسعود پیزشکیان نے کہا کہ پوری دنیا ایران کی فتح کو تسلیم کر رہی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ امریکہ نے جنگ کے دوران تمام اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے اسکولوں، اسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، جس کے باعث دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔

    ایرانی صدر نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کو ایک ’’بڑی کامیابی‘‘ قرار دیا۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں ایران اپنی طاقت اور دفاعی صلاحیتوں کے اعتبار سے بہتر پوزیشن میں ہے۔

    پیزشکیان نے تاہم اس بات پر زور دیا کہ ان کا جنگ ختم کرنے کا موقف کسی ممکنہ جارحیت کے سامنے جھکنے کا اشارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی صورت ’’دھونس اور دباؤ‘‘ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔ ان کے بقول ایران اپنی آخری سانس تک مخالفین کے خلاف کھڑا رہے گا اور کسی بھی حملے کا سخت جواب دے گا۔

    دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے بھی خبردار کیا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا نئے خطرے کا جواب انتہائی سخت ہوگا۔ میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ ایران کی وزارت دفاع نے گزشتہ برسوں میں محض فوجی سازوسامان کی پیداوار تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ ایک مؤثر دفاعی صنعتی انقلاب بھی برپا کیا ہے۔

    ایرانی قیادت کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی حکام نے ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے فوجی کارروائیوں کے بجائے اقتصادی دباؤ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا شروع کر دی ہے۔

    پیزشکیان کے بیان سے ایک جانب ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے آمادگی کا اشارہ ملتا ہے، تاہم دوسری جانب ان کے سخت الفاظ یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ تہران کسی بھی مذاکراتی عمل کو اپنی دفاعی پوزیشن کمزور کرنے کے طور پر پیش نہیں کرنا چاہتا۔

    Related Posts

    ریڈیو پاکستان کی ٹیم کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومین کا معلوماتی دورہ

    پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

    سکھر: ریلوے انتظامیہ کی جانب سے رتی لائن کے مکینوں کو مکانات خالی کرنے کا نوٹس، شدید احتجاج

    مقبول خبریں

    پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

    سکھر: ریلوے انتظامیہ کی جانب سے رتی لائن کے مکینوں کو مکانات خالی کرنے کا نوٹس، شدید احتجاج

    مرے کالج سیالکوٹ میں ہونہار اسکالرشپ کی تقسیم، 60 کلوواٹ سولر سسٹم اور ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح

    ہاسٹل میں طالب علم کی خودکشی، تحقیقات شروع

    یمن میں آپریشن شروع ، 100 جنگی طیاروں کی شرکت، 324 اہداف تباہ، باب المندب پر دوبارہ قبضہ

    بلاگ

    یومِ اساتذہ، معمارانِ قوم کو سیلوٹ

    استاد صرف پڑھاتا نہیں، نسلیں بناتا ہے

    اور:- اساتذہ کو انکی مراعات دو۔۔۔یہی انکا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ہے۔!!!

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.