خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مسعود نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کے ہمراہ تحصیل نور پور رنگپور بگھوراور چک نمبر 51 ڈی بی کا خصوصی دورہ کیا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مسعود نے لوکل گورنمنٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں اور بننےواٹر سپلائی اور سیوریج لائنوں اور پی آر ایم ایس سی اور دیگر میگا پراجیکٹ کاجائزہ لیا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مسعود کوڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا اور لوکل گورنمنٹ تحصیل نور پور کے افسران نے ترقیاتی منصوبوں اور کاموں بارے بریف کیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے لوکل گورنمنٹ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں اور دیگر کاموں کو مقررہ مدت اور ٹائم فریم کے مطابق مکمل کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے کاموں میں معیاری اعلیٰ کوالٹی میٹریل استعمال یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر لوکل گورنمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔

