لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت اور کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔
لاہور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ قوم کا جو بھی پیسہ ہے وہ عوام کی محنت اور خون پسینے کی کمائی ہے، اسے رشوت اور کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔ پنجاب میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور ان پر کھربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، ان منصوبوں میں کسان کارڈ، اپنی چھت اپنا گھر سکیم، سڑکوں کی تعمیر، میٹرو منصوبے، گرین بسیں اور ٹرین سسٹم سمیت مختلف شعبوں میں انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہے۔
حکومت کا مقصد یہ ہے کہ شہری کو کسی سرکاری دفتر میں جا کر بیٹھنا نہ پڑے۔ وہ گھر سے آن لائن اپلائی کرے اور اس کا کام گھر بیٹھے ہو۔ برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، گاڑی یا موٹر سائیکل کی رجسٹریشن، لائسنس اور دیگر سہولیات مریم کی دستک کے ذریعے گھر تک پہنچ رہی ہیں۔ اب تک… pic.twitter.com/hoxDC55ZVe
— PMLN (@pmln_org) August 20, 2026
حکومت کی جانب سے عوام کو بہتر سفری سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جبکہ کسانوں اور کم آمدنی والے افراد کے لیے بھی مختلف فلاحی پروگرام جاری ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کے ذریعے صوبے کے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے ذریعے لوگوں کو گھر بنانے میں مدد دی جارہی ہے، تاہم کسان کارڈ کے ذریعے لاکھوں کاشتکار مستفید ہو رہے ہیں۔ حکومت کا مقصد عوام کے وسائل کو عوام ہی کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے کرپشن کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ شفافیت اور میرٹ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے پیسے کے ایک ایک روپے کا تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو قومی وسائل میں خیانت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پنجاب حکومت کی ہر منسٹری، ہر ڈیپارٹمنٹ، ہر ضلع اور ہر ڈویژن ایک ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں کام کر رہا ہے۔ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور پولیس، سب ایک مربوط نظام کا حصہ ہیں۔ ایک کلک پر پورے پنجاب کو معلوم ہوتا ہے کہ کیا کرنا ہے۔
بارش، اربن فلڈنگ یا کسی بھی ہنگامی صورتحال… pic.twitter.com/vCpWTRfhGf
— PMLN (@pmln_org) August 20, 2026
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد یہ ہے کہ شہری کو کسی سرکاری دفتر میں جا کر بیٹھنا نہ پڑے۔ وہ گھر سے آن لائن اپلائی کرے اور اس کا کام گھر بیٹھے ہو۔ برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، گاڑی یا موٹر سائیکل کی رجسٹریشن، لائسنس اور دیگر سہولیات مریم کی دستک کے ذریعے گھر تک پہنچ رہی ہیں۔
اب تک 40 لاکھ ڈیلیوریز ہو چکی ہیں کاروبار کے لیے اب دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔ ہوٹل ہو، پیٹرول پمپ ہو یا کوئی اور کاروبار، پنجاب کے تمام متعلقہ محکمے ایک ہی پلیٹ فارم e-Biz پر موجود ہیں۔ آن لائن اپلائی کریں، 15 دن میں جواب ملے گا۔ تاخیر ہو تو سسٹم خود معاملہ اوپر تک پہنچائے گا۔ درخواست گزار کا فون نمبر بھی محفوظ رکھا جاتا ہے تاکہ رشوت کے لیے کوئی رابطہ نہ کر سکے۔پنجاب میں اپروول، ڈاکومنٹس اور این او سی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔ جو کام پہلے سالوں لیتا تھا اسے کم کر کے دو ہفتوں تک لایا گیا۔ الحمدللہ 1 لاکھ 17 ہزار کاروباروں کو چند ہفتوں میں اجازتیں دی گئیں۔ مقصد یہ ہے کہ عوام کو اجازت کے لیے دھکے نہ کھانے پڑیں، رشوت نہ دینی پڑے اور حکومت پر اعتماد بحال ہو۔

