اسلام آباد:سپریم کورٹ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دائر کی جانے والی نظرثانی درخواست کو رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا ہے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے دائر درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ کیس کے ساتھ پیپر بُکس (Paper Books) مکمل نہیں ہیں۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اعتراضات دور کیے جانے کے بعد اس نظرثانی درخواست کو دوبارہ دائر کیا جائے گا۔
عمران خان کی اسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی

