لاہور(نعیم احمد سے)
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ میاں محمد نواز شریف کی گاڑی نے انڈر پاس سے کراس کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران میاں نواز شریف نے بھاٹی گیٹ انڈر پاس پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر)علی اعجاز بھی نواز شریف کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے ۔نواز شریف نے سرکلر روڈ ،بھاٹی چوک انڈر پاس اور ریلوے اسٹیشن پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیااورمعیاری کام کرنے کی ہدایت کی۔

