سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
سیالکوٹ۔ میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے جرائم کے خلاف مؤثر ثابت ہو رہے ہیں سیف سٹی کیمرہ کوریج والے علاقوں میں جرائم میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیف سٹی کوریج والے علاقوں میں گزشتہ سات ماہ کے دوران جرائم میں 62 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ سیف سٹی کوریج سے باہر کے علاقوں میں بھی گزشتہ سات ماہ کے دوران جرائم میں 35 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

