اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے پارٹی امیدواروں کے ٹکٹوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کو حتمی شکل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے دستخط سے تمام متعلقہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ خواتین اور تارکینِ وطن کی نشستوں کے لیے نامزدگیاں:پارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے درج ذیل شخصیات کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں: مریم زمان مریم ادریس سحرش قمر رفعت عابداس کے علاوہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں (تارکینِ وطن) کے لیے مخصوص نشست پر عبدالرحمان ولد محمد بشیر کو مسلم لیگ (ن) کا باقاعدہ امیدوار نامزد کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
نواز شریف نے منظوری دیدی: آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیےن لیگ امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ جاری

