نواب شاہ (نمائندہ بے نقاب نیوز نفیس آرائیں): دولت پور کے مسکان ووکیشنل اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں
BBSHRRDB فیز XVI
کے تحت فنی تربیت حاصل کرنے والی طالبات اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں طالبات نے قومی نغموں، ملی شاعری، ٹیبلو اور تقاریر کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار کیا، جبکہ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔اس موقع پر
BBSHRRDB فیز XVI
کے گریجویٹس کے لیے کیریئر کونسلنگ سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ موٹیویشنل اور کیریئر گائیڈ اسپیکر محمد اقبال انڑ نے گریجویٹس کو فنی مہارتوں کو عملی زندگی میں بروئے کار لانے، اپنا کاروبار شروع کرنے اور ہنر کو باعزت روزگار کا ذریعہ بنانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔
تقریب میں گورنمنٹ ڈگری کالج دولت پور کے پرنسپل ارشد علی اوٹھو، ڈسٹرکٹ آفیسر BBSHRRDB
نیاز حسین اجن، ولی محمد جوکھیو، مسکان ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے فوکل پرسن و پرنسپل آفتاب احمد سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

