پسرورمحمد اشفاق
جشنِ آزادی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت اور پارلیمانی سیکرٹری آبپاشی رانا محمد فیاض نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین میں مٹھائی تقسیم کی اور انہیں جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت نے کہا کہ جشنِ آزادی کی خوشیاں معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ 🇵🇰

