دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
جشن ازادی کی خوشی منانے والے پشاور کے دو باشندے زندگی کے دکھوں سے ازاد ہوگٸے۔تفصیلات کے مطابق پشاور بخشو پل کے دو دوست جشن ازادی کی خوشی منانے کےلیے منڈا ہیڈورکس اٸے تھے جہاں دریا سوات میں نہاتے ہوٸے ڈوب گٸے۔ذراٸع کے مطابق ایک لاش کو ریکور کیاگیا ہے جبکہ ایک لاپتہ ہے۔لاپتہ لاش کو ریکور کرنے کےلیے سرچ اپریشن جاری ہے

