پسرورمحمد اشفاق
جشنِ آزادی کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی پسرور میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت نے پارلیمانی سیکرٹری آبپاشی رانا محمد فیاض، ڈی ایس پی پسرور اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔تقریب میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور وفاداری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے۔ 🇵🇰

