ڈھڈیال(منور حسین سے)
سانگ اڈا لنک روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری رسپانس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمبولینس اور ریسکیو ٹیم روانہ کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر معائنہ کیا مگر موٹر سائیکل سوار 27 سالہ محمد مسکین ولد محمد فیاض، ساکن کونٹ گاؤں، پنڈی روڈ سر پر شدید نوعیت کی چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو چکا تھا جبکہ رکشہ ڈرائیور موقع پر موجود نہیں تھا۔ریسکیو 1122 چکوال کے اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد محمد مسکین کی میت آر ایچ سی ڈھڈیال منتقل کر دی۔ لواحقین کی جانب سے کسی قانونی کارروائی کی خواہش ظاہر نہیں کی گئی۔

