Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

      گوگل کا زبردست دھماکہ: جدید ’ٹینسر جی 6‘ پروسیسر اور شاندار فیچرز کے ساتھ طاقتور ’پکسل 11‘ سیریز متعارف!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چین نے اروناچل پردیش میں انڈین فوج کو گشت کرنے سے روک دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور اپوزیشن کے اہم رہنما راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی فوج نے اروناچل پردیش میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ بعض اہم مقامات پر انڈین فوجیوں کو گشت کرنے سے روک دیا ہے، جبکہ موجودہ حکومت اس حساس معاملے کو عوام سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
    ’رچناتمک کانگریس‘ کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے انکشاف کیا کہ انہیں وزیراعظم کے دفتر کے اندرونی ذرائع سے اطلاعات مل رہی ہیں کہ وہاں "مکمل بغاوت” جیسی کیفیت ہے۔ ان کے مطابق، جن علاقوں میں روایتی طور پر انڈین فوج گشت کرتی تھی، اب وہاں چین نے رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور یہ کہہ رہا ہے کہ زمین چاہے آپ کی ہو لیکن آپ یہاں گشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے تنقید کی کہ وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امیت شاہ اس معاملے پر مکمل طور پر خاموش ہیں۔
    راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ حکومت میڈیا اداروں کے ایڈیٹرز پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ اس سنگین سرحدی صورتحال کو اخبارات اور ٹی وی چینلز کی زینت نہ بنایا جائے۔ انہوں نے ماضی کے گلاوان واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اس دعوے نے کہ "چین نے ایک انچ زمین بھی نہیں لی”، خود بھارتی مؤقف کو کمزور کیا اور چینی مذاکرات کاروں کو فائدہ پہنچایا۔
    دوسری جانب، سلمان خورشید کی زیرِ قیادت کانگریس کے شعبۂ خارجہ نے بھی اروناچل پردیش کے علاقے تکسنگ میں چینی جارحیت اور گشت کے مقامات تک رسائی روکے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی نے یاد دلایا کہ رواں برس مارچ میں انڈین فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے بھی سرحد کے نزدیک چین کی جانب سے سیکڑوں "خوشحال دیہات” (ژیاؤ کانگ) بسائے جانے کا ذکر کیا تھا۔
    تاہم، انڈین حکومت کی جانب سے راہل گاندھی کے تازہ الزامات پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اروناچل پردیش میں کسی ایسی تازہ پیش رفت کی سرکاری تصدیق کی گئی ہے۔ اس سے قبل وزارتِ خارجہ نے مؤقف اپنایا تھا کہ سرحد پر امن و سکون برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے، جبکہ چین نے سرحدی صورتحال کو مجموعی طور پر مستحکم قرار دیا ہے۔

    Related Posts

    ڈھڈیال بائی پاس منصوبے کا دوبارہ آغاز، چوہدری شہریار سلطان نے افتتاح کر دیا

    میاں چنوں بار کی ریلی، وکلاء برادری کا بھرپور اظہارِ یکجہتی

    یومِ آزادی کے موقع پر آئی بی اے یونیورسٹی میں پروقار تقریب کا انعقاد

    مقبول خبریں

    ”آزادی صرف سرزمین نہیں عوام سے آئینی وعدے کی تکمیل کانام، پاکستان کھپے“ بلاول بھٹو کا پیغام

    لاہور پولیس فائرنگ واقعہ:اہم شخصیت کی بجائے ”پرتگال فیم“ علی ورک کے نئے رشتے دار کی حراست پھر رہائی

    79 واں یومِ آزادی: پنجاب پولیس ہائی الرٹ، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 3 جوانوں کی شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا

    شہید سب انسپکٹر عدیل عاشق، ہیڈ کانسٹیبل اسد اور کانسٹیبل حارث سلیم کی نمازِ جنازہ ادا، کورکمانڈر اور آئی جی پنجاب سمیت اعلی حکام کی شرکت

    نادرا کا تاریخی قدم: 14 اگست سے چپ کے بغیر جدید کیو آر کوڈ پر مبنی قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان

    بلاگ

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.