Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل کا زبردست دھماکہ: جدید ’ٹینسر جی 6‘ پروسیسر اور شاندار فیچرز کے ساتھ طاقتور ’پکسل 11‘ سیریز متعارف!

      ٹرمپ کی نئی سروس عدالتی کٹہرے میں: میڈیا اداروں کا ’ٹروتھ سوشل‘ کے خلاف عدالت سے رجوع، کروڑوں کمائی کو چیلنج!

      سپارکو کا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان

      بالآخر انتظار ختم ہوا،ایپل کی دھماکہ خیز انٹری: پاکستان میں ‘ایپل پے’ اور ایپل میوزک آرہا ہے!

      "5 سالوں میں ہر شخص کا اپنا ذاتی اے آئی ایجنٹ ہوگا”،مارک زکر برگ، انسان کیا کرینگے؟ بڑا سوال

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پہلاٹیسٹ،حسن محمودکی تباہ کن بولنگ،آسٹریلیا198رنزپرڈھیر، بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر96رنزبنالئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بنگلادیش کے حسن محمود کی تباہ کن بولنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم 198 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

    ڈارون میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 45 رنز کی اوپننگ شراکت کے بعد یکے بعد دیگرے 74 کے مجموعی اسکور پر 4 وکٹیں گر گئیں۔

    جیک ویدرالڈ 23، ٹریوس ہیڈ 22، کیمرون گرین 13 اور مارنس لبوشین ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

    بعد ازاں اسٹیو اسمتھ اور ایلکس کیری نے 55 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو کچھ سنبھالا تاہم 129 کے مجموعی اسکور پر کیری بھی 19 رنز بناکر چلتے بنے۔

    ایک اینڈ سے اسٹیو اسمتھ نے ٹیم کو سنبھالے رکھا تاہم دوسرے اینڈ سے مسلسل وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 198 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔اسٹیو اسمتھ 71 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ بیو ویبسٹر 12، کپتان پیٹ کمنز 9، نیتھن لیون 7 اور مچل اسٹارک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

    بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 6 جبکہ تسکین احمد اور عبادت حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    یہ دوسرا موقع ہے جب بنگلادیشی فاسٹ بولرز نے ایک اننگز میں تمام 10 وکٹیں حاصل کیں۔

    حسن محمود کی جانب سے 55 رنز کے عوض 6 وکٹیں کسی بھی بنگلادیشی فاسٹ بولر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرا بہترین ہندسہ ہے۔

    جبکہ بنگلہ دیش نے پہلے دن کے اختتام پرایک وکٹ کے نقصان پر96رنزبنالئے۔

    Related Posts

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پھر اضافہ

    بے نقاب نیوزکی طرف سے اہل وطن کوجشن آزادی مبارک

     موبائل فون کامسلسل استعمال،بھارتی اداکارہ کی گردن متاثر، سرجری کا انکشاف

    مقبول خبریں

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پھر اضافہ

    بے نقاب نیوزکی طرف سے اہل وطن کوجشن آزادی مبارک

    پہلاٹیسٹ،حسن محمودکی تباہ کن بولنگ،آسٹریلیا198رنزپرڈھیر، بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر96رنزبنالئے

     موبائل فون کامسلسل استعمال،بھارتی اداکارہ کی گردن متاثر، سرجری کا انکشاف

    افغانستان میں بم دھماکہ، فیض آبادکے میئر ہلاک

    بلاگ

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.