Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل کا زبردست دھماکہ: جدید ’ٹینسر جی 6‘ پروسیسر اور شاندار فیچرز کے ساتھ طاقتور ’پکسل 11‘ سیریز متعارف!

      ٹرمپ کی نئی سروس عدالتی کٹہرے میں: میڈیا اداروں کا ’ٹروتھ سوشل‘ کے خلاف عدالت سے رجوع، کروڑوں کمائی کو چیلنج!

      سپارکو کا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان

      بالآخر انتظار ختم ہوا،ایپل کی دھماکہ خیز انٹری: پاکستان میں ‘ایپل پے’ اور ایپل میوزک آرہا ہے!

      "5 سالوں میں ہر شخص کا اپنا ذاتی اے آئی ایجنٹ ہوگا”،مارک زکر برگ، انسان کیا کرینگے؟ بڑا سوال

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

     موبائل فون کامسلسل استعمال،بھارتی اداکارہ کی گردن متاثر، سرجری کا انکشاف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اداکارہ نے بتایا کہ گردن میں شدید درد اور پیچیدگیوں کے بعد انہیں سرجری کے دوران ٹائٹینیم کا اسکرو لگانا پڑا

    بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ موبائل فون کے مسلسل استعمال سے ان کی صحت پر بدترین اثرات مرتب ہوئے اور بالآخر انہیں گردن کی سرجری کرانا پڑی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ کی کنارا تھمبیکال، تھیزوارا اور پلے گرل جیسی فلموں میں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ شکیلہ نے انکشاف کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا ہے کہ انہیں حال ہی میں گردن کی سرجری کے مشکل عمل سے گزرنا پڑا ہے کیونکہ کئی برس تک موبائل فون پر طویل وقت گزارنے کی عادت کے باعث ان کی صحت پر بدترین اثرات مرتب ہوئے تھے۔

    اداکارہ شکیلہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ موبائل گیمز کھیلنے اور گھنٹوں ویڈیوز دیکھنے کی عادت کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوئی، اپنے پیغام میں انہوں نے دوسروں کو بھی ایسی غلطی سے بچنے کی ترغیب دی اور اپنی عادت پر مزاحیہ انداز میں خود پر بھی طنز کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ویڈیو میں شکیلہ چنئی کے مڈوے اسپتال میں نظر آرہی ہیں تاہم سرجری کے بعد گھر منتقل ہوگئی ہیں اور مذکورہ ویڈیو میں وہ صحت یاب نظر آرہی ہیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ڈاکٹر بالامورگن نے ان کی سرجری کی اور صحت یابی کے دوران انہیں گردن کا کالر پہننے کی ہدایت کی گئی تھی۔

     

    سرجری کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سرجری میں ان کے 3 لاکھ بھارتی روپے خرچ ہوئے جبکہ وہ اس وقت مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہیں اور انہیں بستر سے اٹھنے اور کھانے جیسے بنیادی کاموں کے لیے بھی مدد درکار ہوتی ہے۔

    موبائل فون کے استعمال کی عادت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فون ایک بہت مفید چیز ہے لیکن اسے ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کریں۔

     

    انہوں نے بتایا کہ وہ بستر پر ایک کروٹ کے بل لیٹ کر مسلسل چار،چار گھنٹے تک موبائل پر گیمز کھیلا کرتی تھیں اور صرف چائے یا کافی پینے کے لیے ہی اٹھتی تھیں، چائے پینے کے بعد دوبارہ آکر وہ وہی گیم کھیلنا شروع کردیتی تھیں۔

    اداکارہ نے مزید بتایا کہ گیم کے بعد وہ یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ریلز دیکھنے میں بھی کئی گھنٹے گزار دیتی تھیں، اسی دوران غلط انداز میں بیٹھنے یا لیٹنے اور موبائل فون کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے ان کی گردن کی اہم رگیں متاثر ہوئیں، جس کے نتیجے میں بالآخر انہیں آپریشن تھیٹر کا راستا دیکھنا پڑا۔

    شکیلہ نے تمام والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کے بچے موبائل فون پر کتنا وقت گزارتے ہیں، فون صرف ضروری کاموں کے لیے استعمال کریں، غیر ضروری ویڈیوز، حتیٰ کہ میری ویڈیوز بھی دیکھنے سے گریز کریں اور صرف مفید ویڈیوز دیکھیں، ورنہ آپ کے 3 لاکھ روپے خرچ ہوجائیں گے اور ناقابل برداشت درد بھی سہنا پڑے گا۔

    انہوں نے اپنی بیماری کی شدت کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ گردن میں ہونے کے شدید درد اور پیچیدگیوں کے بعد سرجری کے دوران ٹائٹینیم کا اسکرو لگانا پڑا۔

    چنئی میں پیدا ہونے والی اداکارہ شکیلہ کا پورا نام سی شکیلہ بیگم ہے اور ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد فلموں میں قدم رکھا، 1995 کی تامل فلم پلے گرل سے اداکاری کا آغاز کیا، جس میں سلک اسمیتھا بھی شامل تھیں جبکہ 2000 میں ملیاللم فلم کینارا تھمبیکال سے انہیں شہرت ملی۔

    رپورٹس کے مطابق اپنے کیریئر کے عروج پر ان کی بالغ موضوعات پر مبنی فلموں کو بھارت کی کئی زبانوں کے علاوہ نیپالی، چینی اور سنہالا زبانوں میں بھی ڈب کیا گیا تاہم بعد ازاں انہوں نے اس طرز کی فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا اور مرکزی دھارے کی فلموں میں کردار ادا کیا اور موہن لال، وجے اور مہیش بابو سمیت معروف اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔

    Related Posts

    بے نقاب نیوزکی طرف سے اہل وطن کوجشن آزادی مبارک

    پہلاٹیسٹ،حسن محمودکی تباہ کن بولنگ،آسٹریلیا198رنزپرڈھیر، بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر96رنزبنالئے

    افغانستان میں بم دھماکہ، فیض آبادکے میئر ہلاک

    مقبول خبریں

    بے نقاب نیوزکی طرف سے اہل وطن کوجشن آزادی مبارک

    پہلاٹیسٹ،حسن محمودکی تباہ کن بولنگ،آسٹریلیا198رنزپرڈھیر، بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر96رنزبنالئے

     موبائل فون کامسلسل استعمال،بھارتی اداکارہ کی گردن متاثر، سرجری کا انکشاف

    افغانستان میں بم دھماکہ، فیض آبادکے میئر ہلاک

    انچیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا

    بلاگ

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.