دیر بالا (بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
شھید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی شیرانگل میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان مبینہ تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوگٸے جبکہ ایک زخمی طالبعلم کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال کو منتقل کیا گیا۔گزشتہ روز یونیورسٹی میں تقریب حلف برداری کی اجازت نہ ملنے پر طلبہ مشتعل ہوکر یونیورسٹی کے دفاتر میں گھس گٸےاور یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق واٸس چانسلر پر حملہ کردیااس موقع ہر ہونے والے تصادم میں متعدد طلبا زخمی ہوگٸے جبکہ واٸس چانسلر کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ۔یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر شیرانگل پولیس نے مشتعل طلبا کے خلاف ایف اٸی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی۔دوسری طرف پی پی پی دیر بالا کے رہنما اور سابق وزیر نجم الدین خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوٸے یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے نہتے طلبا پر وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوٸے خبردار کیا ہے کہ اگر واٸس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیاگیا تو پی پی پی زبردست احتجاج کرےگی اور پھر جو کچھ ہوا اس ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر ہوگی

