دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
سرکل واڑی کے مشران نے ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز () اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور احمد آفریدی سے ڈی سی آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی مشر میاں سلطان یوسف باچا سابقہ صوبائی وزیر ملک جہانزیب خان ملک شیر بہادر خان ملک اسمعیل روغانی قوام سلطان خیل وفایندہ خیل کے مشران نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال، امن و امان اور عوامی تحفظ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی پی او دیر بالا نے پائیدار امن کے لیے عوامی تعاون کو ناگزیر قرار دیا، جبکہ مشران نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

