خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
وادیٔ سون کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے تیسرا سالانہ مشاعرہ 23 اگست بروز اتوار منعقد ہوگا۔ مشاعرے میں معروف شاعر شکیل عاطر بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔مشاعرے کا اہتمام بزمِ ادبی وادیٔ سون اور الحاج جلال ٹریڈرز کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں علاقہ بھر سے معروف شعراء کرام، ادیبوں، دانشوروں اور ادب سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے، جہاں شعر و سخن کے ذریعے ادبی ذوق کی آبیاری اور اردو ادب کے فروغ کو اجاگر کیا جائے گا۔منتظمین کے مطابق مشاعرے کا مقصد وادیٔ سون میں ادبی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینا، مقامی شعراء کو اپنی تخلیقات پیش کرنے کے مواقع فراہم کرنا اور نئی نسل کو اردو زبان و ادب سے جوڑنا ہے۔تیسرا سالانہ مشاعرہ 23 اگست کو رات 10 بجے قصرِ اکبر ہال، نوشہرہ میں منعقد ہوگا۔ منتظمین نے ادب دوست حلقوں اور اہلِ ذوق سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

