سانگھڑ (نمائندہ خصوصی اشفاق سلہری)
جشنِ آزادیِ پاکستان کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے بازاروں میں قومی جوش و جذبے کا اظہار نمایاں ہونے لگا ہے۔ دکانداروں نے سبز ہلالی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر قومی اشیاء سجا دی ہیں، جبکہ شہری بھی جشنِ آزادی کی تیاریوں میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔بازاروں میں پاکستانی پرچموں اور قومی رنگوں سے مزین اشیاء کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ 14 اگست ہماری قومی آزادی اور اتحاد کی علامت ہے، اس دن کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانا چاہیے۔دکانداروں کے مطابق جشنِ آزادی کے قریب آتے ہی قومی پرچم اور دیگر اشیاء کی طلب میں مزید اضافہ متوقع ہے۔



