Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حکومت کیس متنازع بنانا چاہتی ہے، جوڈیشل انکوائری نہیں چاہتے: میر رضا کے والد کا سندھ ہائیکورٹ کو خط

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی :میر رضا علی کے والد میر حسین نے بیٹے کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز کی مخالفت کردی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت جوڈیشل انکوائری کے نام پر معاملے کو متنازع بنانا چاہتی ہے۔
    پیر کے روز چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کیے گئے خط میں میر رضا کے والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت تحقیقات سے راہِ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے اور جوڈیشل کمیشن کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے۔
    میر رضا کے والد کے مطابق قانون کے تحت کسی فوجداری مقدمے کی تحقیقات کا اختیار پولیس کے پاس ہے، اس لیے موجودہ معاملے میں بھی تحقیقات پولیس کی جانب سے ہی کی جانی چاہئیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی تجویز کیس کی تحقیقات میں مدد کے بجائے اسے متنازع بنانے کا باعث بن سکتی ہے۔
    میر رضا کے والد نے واضح کیا کہ خاندان کو عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اور وہ موجودہ تحقیقاتی عمل کا جائزہ لے رہا ہے اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو قانون کے مطابق عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
    میر رضا علی کے والدین کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا بیان سامنے بھی آگیا ہے۔
    صوبائی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کیس میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے عدالتی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اہل خانہ نے پولیس کی نئی تحقیقاتی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
    ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میر رضا علی کی والدہ سے بات کی ہے، جس کے بعد خاندان کی استدعا پر فی الحال جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

    Related Posts

    یوم پاکستان پر تین چھٹیاں ، مزے ہی مزے

    لاہور، غازی آباد کیس میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ بھی منظرعام پر آگئی

    جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول: گرلز ٹگ آف وار چیمپئن شپ کورٹ روڈ گرلز ہائی اسکول کے نام

    مقبول خبریں

    یوم پاکستان پر تین چھٹیاں ، مزے ہی مزے

    لاہور، غازی آباد کیس میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ بھی منظرعام پر آگئی

    ہزاروں طلبا کا حکومت کے خلاف طوفانی مارچ: اسمبلی کا گھیراؤ، لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال،

    سونا کی قیمت میں معمولی اضافہ، چاندی ڈول گئی

    آبنائے ہرمز سے گزرنے پر کوئی فیس عائد نہیں ہوگی:ایرانی وزارتِ خارجہ

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.