خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں سُتھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی اور پراگریس کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول،سی ای او ایم سی خوشاب سُندس رابیل سی ای اوضلع کونسل جوہرآباد،ڈسٹرکٹ انچارج سُتھرا پنجاب اورسُتھراپنجاب پروگرام کےچاروں تحصیلوں کے تحصیل منیجرز نے اجلاس میں شرکت کی اے سی نوشہرہ ثمینہ بشیر،اے سی قائدآباد حسیب الرحمان اور اے سی نور پورشازیہ رحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ایم ڈی سُتھرا پنجاب خوشاب غزالہ کنول ،تحصیل نوشہرہ ،قائدآباد ،نورپورکےاے سیزصاحبان اور سُتھراپنجاب کےچاروں تحصیلوں کے تحصیل مینیجرز نے سُتھراپنجاب پروگرام کی پراگریس، ویسٹ، ڈور ٹو ڈور ایکٹویٹی بارے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب کے سُتھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ایم ڈی سُتھرا پنجاب ،چاروں تحصیلوں کے اے سیز صاحبان اور سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحصیل مینیجرز کو ہدایت کی کہ مین روڈ ،مین پوائنٹ پارکوں اور پبلک مقامات کی روزانہ صفائی، خوشاب ،جوہرآباد مین روڈ ،بازاروں،اڈوں چوکوں چوراہوں کو روزانہ فائنل اور سرف کے استعمال سےکلین واش کیا جائے گرین بیلٹ یا مین روڈ پر ذرہ برابر ڈسٹ بھی نظر نہیں آنی چاہئے ۔خوشاب اور جوہرآباد سمیت چاروں تحصیلوں میں روزانہ ڈور ٹو ڈور ویسٹ اور کچرااُٹھایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سُتھرا پنجاب کے افسران کوخود فیلڈ میں جاکر ورکرز کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور ڈسٹ بین تقسیم کرنے اور پبلک آویرننس کے احکامات بھی جاری کئے اور کہا کہ شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے کہ ڈسٹ بین اپنے گھروں کے باہر مختص جگہ پر رکھیں تاکہ کچرا گلیوں اور نالیوں میں نہ بکھرے خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ سپر وائزر، فیلڈ مانیٹرنگ سٹاف کو یونیفارم اور برانڈنگ بائیک فراہم کی جائیں افسران ورکز کی تنخواہوں کی ادائیگی وقت پر یقینی بنائیں ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ جوہرآباد اور خوشاب میں ریلوے لائنوں کے ایریازاور اراضی اور خالی پلاٹوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سُتھرا پروگرام کے افسران کو کارکردگی سو فیصد بہتربنانے کے حوالے سے بھی احکامات صادر کیے۔

