چکوال: ( جلیل نقوی سے )
پارلیمانی سیکرٹری وزیرِ اعلیٰ پنجاب و انسپیکشن ٹیم کے رکن چوہدری سلطان حیدر علی خان نے سیف سٹی چکوال کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہیں سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چوہدری سلطان حیدر علی خان نے سیف سٹی کے تحت نصب کیمروں کی کارکردگی، جرائم پیشہ عناصر کی ڈیٹیکشن اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چکوال جیسے شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کا فعال ہونا وقت کی اہم ضرورت تھی، اس منصوبے سے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی مزید آسان ہوگی اور شہریوں کو متعدد مسائل سے بچانے میں مدد ملے گی۔

