بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
سوراب کے علاقے تنک کے قریب سی پیک روڈ پر ٹائر برسٹ ہونے کے باعث زمیاد گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس ایچ او سوراب محمد اسماعیل نیچاری کی نگرانی میں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور اور کلینر معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کی شناخت اسامہ ولد محمد اعظم، قوم سہرابزئی، ساکن پنجگور جبکہ کلینر کی شناخت اکرام ولد شاہ دوست، قوم سہرابزئی، ساکن پنجگور کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

