بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
کوئٹہ میں امن و امان کے قیام اور عوام کی حفاظت کے لیے کوئٹہ پولیس مکمل الرٹ اور متحرک ہے۔24 گھنٹے ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز ضیاء الحق مندخیل دفتر میں خود موجود رہ کر شہر کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔پٹرولنگ کے سخت احکامات: تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں 24 گھنٹے گشت جاری رکھنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری سب سے پہلی اور اہم ترین ترجیح ہے۔ہمیں اپنی پولیس پر فخر ہے جو دن رات آپ کی خدمت اور سلامتی کے لیے کوشاں ہے۔

